ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سری لنکا ئی بحریہ کا تمل ناڈو کے ماہی گیروں پر حملہ، کشتی غرقاب، جال کو کیا تباہ

سری لنکا ئی بحریہ کا تمل ناڈو کے ماہی گیروں پر حملہ، کشتی غرقاب، جال کو کیا تباہ

Fri, 07 Oct 2016 02:11:02    S.O. News Service

رامیشورم، 6 /اکتوبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) سری لنکا ئی بحریہ نے تامل ناڈو کے ماہی گیروں پر مبینہ طور پر حملہ کرتے ہوئے ان پر پتھراؤ کیا اور ان کی ایک مشینی کشتی کو ڈبو دیا اور ماہی گیری کے جالوں کو تباہ کر دیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ماہی گیر دھنش کوٹی ساحلی علاقے میں مچھلی کا شکار کر رہے تھے۔تمل ناڈو مشینی ماہی گیروں کی تنظیم کے صدر پی سیسوراجہ نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ سری لنکائی بحریہ نے تقریبا 70کشتیوں کے جال تباہ کر دیا اور پتھر بازی کی اور بوتلیں پھینکی۔اس کی وجہ سے 2000سے زائد ماہی گیروں کو بھاگنے پر مجبور ہونا پڑا اور وہ آج صبح یہاں سمندر کے کنارے پر واپس آئے۔انہوں نے بتایا کہ کچھ کشتیوں کے شیشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔سیسو راجہ نے بتایا کہ اس علاقے کے ماہی گیر گزشتہ رات مچھلی پکڑنے والی 437مشینی کشتیوں کے ساتھ سمندر میں گئے تھے اور دھنش کوٹی کے ساحلی علاقے میں مچھلی کاشکار کررہے تھے، اسی وقت سری لنکا ئی بحریہ کے جوانوں نے ان کی کشتیوں میں سے ایک کو مبینہ طور پر ٹکر مار دی۔انہوں نے دعوی کیا کہ تصادم کے نتیجے میں کشتی کے دو ٹکڑے ہو گئے اور وہ  ڈوب گئی۔انہوں نے بتایا کہ کشتی پر پانچ ماہی گیر سوار تھے جنہیں ساتھی ماہی گیروں نے بچا لیا۔سری لنکا ئی بحریہ کے جوانوں کی طرف سے پڈو کوٹئی ضلع کے پانچ ماہی گیروں کو ان کی کشتیوں کے ساتھ حراست میں لینے کے ایک دن بعد یہ حالیہ واقعہ سامنے آیا ہے۔
 


Share: